ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف

 ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ایف بی آر کی ڈپٹی کمشنر اقراء شوکت نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرائی گئی ہے ، جس کے ذریعے شہری اور تاجر اپنا ڈیٹا خود آسانی سے درج اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

 ٹیکس سے متعلق آگاہی اور سہولیات کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ نشست میں سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اقراء شوکت نے کہا کہ ٹیکس آسان ایپ کا مقصد ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس سے متعلق امور کو مزید آسان اور سہل بنانا ہے ۔ اگر کوئی شخص سیکرٹریٹ پرسن، تاجر یا کسی دوسرے شعبے سے وابستہ ہے تو وہ ایپ کے ذریعے اپنا ڈیٹا آسانی سے ان پٹ کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائلرز اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے متعلقہ ٹیکس ریکارڈ اور دستاویزات کو بھی منظم انداز میں استعمال کرسکتے ہیں۔اقراء شوکت نے کہا کہ ٹیکس آسان ایپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو اپنا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ٹیکس دہندہ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی اہلکار کی جانب سے غیر قانونی مطالبہ کیا جائے تو خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ فورم پر شکایت درج کرانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...