سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی اینڈ میوزیم پنجاب کا دورہ چکوال ،جاری منصوبوں کا جائزہ

سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی اینڈ میوزیم  پنجاب کا دورہ چکوال ،جاری منصوبوں کا جائزہ

لاوہ (نمائندہ دنیا) سیکرٹری سیاحت و آرکیالوجی اینڈ میوزیم پنجاب سقراط امان رانا نے ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات سے ملاقات کی اور ۔۔

ضلع چکوال میں سیاحت کے فروغ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔ ملاقات میں سیاحتی مقامات کی ترقی، سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ضلع کے قدرتی حسن کو سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری سیاحت نے دلجبہ کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے کے قدرتی حسن، جغرافیائی خصوصیات اور پیراگلائیڈنگ کے لیے موزوں ماحول کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...