راولپنڈی تجاوزات مافیا کے نرغے میں، ٹریفک جام شہریوں کیلئے عذاب

راولپنڈی تجاوزات مافیا کے نرغے میں، ٹریفک جام شہریوں کیلئے عذاب

راولپنڈی (آن لائن) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات اور پیرا فورس کی مبینہ عدم توجہی کے باعث شہر میں تجاوزات کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی اور۔۔

 پارکنگ کی صورتحال بھی ابتر ہوگئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے چالان اور لفٹر کے ذریعے انہیں اٹھانے کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔شہر کے مختلف تجارتی مراکز، بازاروں، رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر دکانوں کے باہر، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات قائم ہونے سے آمدورفت میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...