آٹو پالیسی کی منظوری سے قبل ہم سے مشاورت کی جائے ،پاما

آٹو پالیسی کی منظوری سے قبل ہم سے مشاورت کی جائے ،پاما

مقامی آٹو انڈسٹری کو مضبوط، سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار کو فروغ دیا جائے ،رضی الرحمن

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ نئی آٹو پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کرنے سے قبل آٹو انڈسٹری کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ اس پر بامعنی مشاورت ہوسکے ۔ پاما کے ڈائریکٹر جنرل رضی الرحمن نے کہا کہ انڈسٹری برآمدات بڑھانے، پاکستان کی آٹو موٹیو برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے اور ملکی زرمبادلہ میں شعبے کے کردار میں اضافے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے ، تاہم یہ مقاصد صنعت کے خلاف تادیبی اقدامات کے بجائے مناسب مراعات، سہولت کاری اور مستحکم پالیسی فریم ورک کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت وزارت صنعت و پیداوار اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے ساتھ مل کر ایسی آٹو پالیسی کی تشکیل کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے جو مقامی آٹو انڈسٹری کو مضبوط، سرمایہ کاری اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے ساتھ پاکستان کو مسابقتی آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ اور برآمدی مرکز بنانے میں مدد دے۔ اس مرحلے پر بامعنی مشاورت سے صنعت کو تعمیری اور باخبر تجاویز دینے کا موقع ملے گا، جس سے ایسی پالیسی تشکیل دینے میں مدد ملے گی جو اپنے اہداف میں بلند اور عملدرآمد میں قابلِ عمل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...