ایچ ای سی اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مابین معاہدہ

ایچ ای سی اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مابین معاہدہ

سائبر خطرات کی روک تھام، نشاندہی اور ان سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ایچ ای سی پاکستان اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مابین ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون، ہم آہنگی اور استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ یہ مفاہمتی یادداشت سائبر خطرات کی روک تھام، نشاندہی اور ان سے نمٹنے کی شعبے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔اس اشتراک کا ایک اہم نتیجہ پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (PERN)/ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایجوکیشن سیکٹر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (EduCERT)کے طور پر قائم کرنا ہے ۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے سائبر سیکیورٹی کا ایک مخصوص ہم آہنگ میکنزم فراہم کیا جائے گا، جس سے سائبر تیاری، معلومات کے تبادلے اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششیں شامل ہیں۔مفاہمتی یادداشت پر ایچ ای سی کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق اور نیشنل CERTکی جانب سے ڈائریکٹر گورننس، رسک اینڈ کمپلائنس (GRC)ڈاکٹر مہرین افضل نے دستخط کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...