26ملین بچوں کا سکول سے باہر ہونا بڑا چیلنج،سیکرٹری تعلیم

26ملین بچوں کا سکول سے باہر ہونا بڑا چیلنج،سیکرٹری تعلیم

صرف بچوں کو تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی نتائج کو یقینی بنانا ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) حکومت نے غیر رسمی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کا نظام متعارف کراتے ہوئے تربیتِ اساتذہ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں، پاکستان کو 26ملین سکولوں سے باہر بچوں کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب نے یہ بات تین روزہ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ (گروپ-II) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری صرف بچوں کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنا نہیں بلکہ معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی نتائج کو یقینی بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے نظام کو مضبوط بنانے اور اساتذہ کو بہتر معاونت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز پر زور دیا کہ وہ تربیت سے حاصل ہونے والی معلومات اپنے ساتھی اساتذہ تک پہنچائیں اور کلاس رومز میں بہتر تدریسی طریقوں کے عملی نفاذ میں ان کی رہنمائی کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...