ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3گینگز کے 5ملزمان گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتارکرکے 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمدکرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا، صادق آباد پولیس نے کگینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments