پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام سالانہ غیر نصابی سرگرمیوں کی تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک (ہائی وے زون) کے زیرِ اہتمام سالانہ غیر نصابی سرگرمیوں کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تقریب پی ایس این کے بانی مرحوم ڈاکٹر محمد افضل بابر کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان سے منسوب کی گئی تقریب کے دوران منعقدہ حسنِ قرأت، حمد و نعت اور تقریری مقابلوں میں ہائی وے زون سے منسلک درجنوں سکولوں کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنی خدا داد صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے صدر مقبول حسین ڈار نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی اور خود اعتمادی کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments