پلاسٹک بیگز کیخلاف کاررائیاں جاری ،217کلو بیگز ضبط
اسسٹنٹ کمشنر ز کا 303 مقامات کا دورہ ،متعد د افراد کو حراست میں لے لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں 303 انسپکشنز کے دوران 217 کلوگرام پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے دکانوں، مارکیٹوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فیکٹریوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ کارروائیوں کے دوران صنعتی علاقوں میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ایک فیکٹری مالک کو بھی گرفتار کیا گیا۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سے پلاسٹک بیگز کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments