راولپنڈی ، رواں سال ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی

  راولپنڈی ، رواں سال ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی

خلاف ورزیوں پر 2ہزار 798مقدمات درج کیے گئے ، 686 مقامات سیل کیے گئے

 راولپنڈی (اے پی پی) ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج 14 مریضوں میں سے 8 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رواں سال اب تک ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں ڈینگی کے شبے میں اب تک 5 ہزار 412 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 53 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 377 افراد کے ٹیسٹ منفی رہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈینگی کی روک تھام اور لاروا کی افزائش پر قابو پانے کے لیے 415 آٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جبکہ ضلع بھر میں 17 ہزار 859 ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 798 مقدمات درج کیے گئے ، 686 مقامات سیل کیے گئے اور 2 ہزار 331 چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 31لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...