مانسہرہ، مدرسے کے بچے سے زیادتی کی رپورٹ پر قاری گرفتار
مانسہرہ (اے پی پی) مانسہرہ پولیس نے مدرسے کے 6/7سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ پر مدرسہ سفیہ رحمانیہ کے قاری کو گرفتار کر کے زیادتی اور چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بچے کے والد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا پونے 4بجے گھر سے مدرسہ جامعہ سفیہ رحمانیہ عزیز آباد ٹینکی موڑ پڑھنے گیا اور تقریبا آدھے گھنٹے بعد گھر واپس آ گیا،وہ ڈرا اور سہما ہوا تھا ۔ میں نے پوچھا کہ کیا بات ہے تو اس نے بتایا کہ قاری ثمر گل نے مجھے مدرسے کے اندر زیر تعمیر واش روم کے پاس پانی کی ٹینکی کے پاس لے جا کر میرے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور مجھے ڈرایا کہ کسی کو مت بتانا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments