کامسٹیک اور انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کا او آئی سی ممالک میں ذیابیطس کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اے پی پی) او آئی سی کامسٹیک اور انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن نے او آئی سی رکن ممالک میں ذیابیطس کی روک تھام، تحقیق، طبی عملے کی تربیت اور صحت کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ادارے اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے۔
یہ اتفاق کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چودھری اور انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر پیٹر شوارز کے درمیان کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ اجلاس میں ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے نمائندوں اور کامسٹیک کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments