پاکستان اور آسیان کے درمیان مضبوط پل موجود ، فلپائنی سفیر
پرتپاک مہمان نوازی پاکستان کا ایک انمول جوہر ،تعلقات مزید بہتر کرنے کے خواہاں
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنانڈیز نے پرتپاک مہمان نوازی کو پاکستان کا ایک انمول جوہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان باہمی احترام، دلکش قدرتی مناظر اور ناقابلِ فراموش مہمان نوازی پر مبنی ایک حقیقی پل انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے ۔ انہوں نے یہ بات ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔پاکستان میں فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ذاتی تاثرات کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے اس ملک میں قدم رکھا ہے ، وہ یہاں کی منفرد گرم جوشی اور مہمان نوازی کو محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان باہمی احترام، دلکش قدرتی مناظر اور ناقابلِ فراموش و لازوال مہمان نوازی پر مبنی ایک حقیقی پل پہلے ہی انتہائی مضبوط بنیاد پر استوار ہے جس سے پاکستان اور آسیان ممالک کے مابین روابط کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments