ایم ڈی واسا مری کا لوئر مال کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

 ایم ڈی واسا مری کا لوئر مال کا  دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

مری (نمائندہ دنیا)ایم ڈی واسا مری عظیم شوکت اعوان نے لوئر مال کا دورہ کیا اور واسا کے زیرِ نگرانی جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور کام کی تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے سے بریفنگ حاصل کی دورے کے دوران ایم ڈی نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام منظور شدہ تکنیکی معیار اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ تعمیراتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...