12اکتوبر تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 54 کنفرم کیسز رپورٹ
ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی،افزائش کی روک تھام کیلئے سرویلنس سرگرمیاں جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عبدالرحمن خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات، مریضوں کی صورتحال، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس، ہاٹ اسپاٹس کی نگرانی، لاروا کی تلفی اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 12 اکتوبر تک راولپنڈی میں ڈینگی کے 54 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔
ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور افزائش کی روک تھام کے لیے سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں۔بریفنگ کے مطابق رواں سال اب تک 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ جبکہ 18 لاکھ سے زائد مقامات کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کی گئی۔ اس دوران 194,634 گھروں اور 26,191 مقامات پر مثبت نتائج سامنے آئے ، جبکہ 220,825 لاروا رپورٹ ہوئے ۔اجلاس میں ہاٹ اسپاٹس کے قریب سرگرمیوں کو یقینی بنانے ، لاروا کی نشاندہی پر فوری کارروائی، زیر التوا ڈینگی رسپانس رپورٹس کو بروقت مکمل کرنے اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments