ہزارہ ڈویژن میں تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل عوامی کھلی کچہری
ڈی آئی جی اور کمشنر ہزارہ نے آن لائن عوام کے مسائل سنے ،احکامات جاری
ایبٹ آباد( نمائندہ دنیا ) ہزارہ ڈویژن میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل عوامی کھلی کچہری ڈی آئی جی ہزارہ جہانزیب نذیر خان اور کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی خان نے آن لائن عوام کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کر دیئے ،ایبٹ آباد عوامی خدمت کی جانب انقلابی قدم: ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت پر مانسہرہ کے بالاکوٹ اور اوگی سرکلز کے شہریوں کے مسائل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حل کیے گئے ۔ایبٹ آباد موبائل چوکیات سروس کا آغاز ڈی آئی جی ہزارہ نے اوگی سے موبائل چوکیات کا سلسلہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ٹیمیں جگہ جگہ جا کر درخواستیں موصول اور حل کریں گی۔ٹریفک مسائل کا فوری حل، اوگی میں لائسنس برانچ کا بائیو میٹرک مسئلہ 15 دن میں حل کرنے ، شفٹ سسٹم کے نفاذ اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایات۔ایبٹ آباد پٹواریوں کی تعیناتی میرٹ پر ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments