پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1000لٹر ملاوٹی دودھ تلف
دودھ بردار گاڑی کو 25ہزار کا جرمانہ ،کارروائیاں بلاتفریق جاری رکھنے کا فیصلہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر 1 ہزار لٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کردیا جبکہ دودھ بردار گاڑی کو 25 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ دودھ بردار گاڑی میں موجود 2500 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کرتی ہے ۔ کسی کو ملاوٹی اشیاء عوام کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments