مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل باب ،افتخار گیلانی

مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل باب ،افتخار گیلانی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی حریت قیادت سے ملاقات، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنیکا عزم

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی حریت رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر پہنچے ، جہاں انہوں نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، حریت کانفرنس کی سرگرمیوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مودی حکومت کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل باب ہے ، کشمیری عوام گزشتہ 79 برس سے حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، حریت قیادت کی مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں اور حق خودارادیت کے ذریعے پاکستان کے حق میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، کشمیری عوام چاہتے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...