ٹیلی میڈیسن:وزارتِ صحت اور صحت کہانی میں تعاون کا معاہدہ
منصوبہ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز،مزید 10نئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب تک عوام کے 7کروڑ روپے کی بچت ہو چکی ، وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت اور صحت کہانی کے مابین ٹیلی میڈیسن کے فروغ کیلئے گزشتہ روز تعاون کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے جس کے تحت منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مزید 10 نئے ٹیلی میڈیسن سنٹرز قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا اس اقدام سے ٹیلی میڈیسن کا دائرہ کار مزید وسیع ہو جائے گا جبکہ اس نظام میں5سو نئے ڈاکٹرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جن کی فیسیں صحت کہانی کی جانب سے ادا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب تک عوام کے سات کروڑ روپے کی بچت ہو چکی ہے ، پمز ہسپتال کی پرانی ایمرجنسی کو نئی عمارت میں منتقل کر کے وہاں ایک سٹیٹ آف آرٹ ٹیلی میڈیسن مرکز قائم کیا جا رہا ہے ، آج ہم نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ، ٹیلی میڈیسن منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور آج دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments