سگریٹ سیکٹر سے قومی خزانے کو 45 ارب اضافی ٹیکس آمدن
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ کا حصہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 54 فیصد سے کم ۔۔۔
ہو کر 48 فیصد رہ گیا ہے ، جبکہ سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی 284 ارب روپے سے بڑھ کر 329 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ اس طرح قومی خزانے کو تقریباً 45 ارب روپے اضافی ٹیکس آمدن حاصل ہوئی، جو غیر قانونی تجارت کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ ۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے منعقدہ میڈیا بریفنگ میں ایشیا پیسیفک میں غیر قانونی تمباکو کی تجارت کے معاشی اثرات، ٹیکس پالیسی، مارکیٹ میں بگاڑ اور حکومتی اقدامات کے نتائج پر مبنی تحقیقی رپورٹ کے اہم نتائج اور سفارشات پیش کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments