وارداتیں کرنے والے کالو گینگ کے 5ارکان گرفتار
گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا مال، نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کی بڑی کارروائی،راولپنڈی اور اسلام آباد میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرنے والا کالو گینگ کے 5ارکان گرفتار، گرفتار گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا مال، نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل،04 پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ثقلین، عبدالرحمن، قیصر، ہاشم اور محمد علی کے نام سے ہوء۔ گرفتار ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان تفریحی مقامات، میٹرو اسٹیشنز اور گلیوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments