ممبران اسمبلی ،سیکرٹری صحت کا پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ

  ممبران اسمبلی ،سیکرٹری صحت کا پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ

مریضوں سے ملاقات ، طبی سہولیات کے حوالے سے مسائل اور شکایات سنیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ممبران قومی اسمبلی نے وفاقی سیکرٹری صحت کے ہمراہ پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ممبران نے دورے کے دوران مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے ان کے مسائل اور شکایات سنی ،ہسپتال کی انتظامیہ اور طبی عملے سے بھی گفتگو کی، جس میں صحت کی سہولیات، طبی خدمات کی فراہمی اور ہسپتال کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی، طبی نظام کی بہتری اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ضروری ہے کہ صحت کے اداروں کو مستحکم بنایا جائے تاکہ ہر شہری کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ ممبران قومی اسمبلی نے کہاکہ صحت کی سہولیات کو ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی، مؤثر اور مریض دوست بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...