دنیا میں ہر 43سیکنڈ میں ایک بچہ نمونیا کے باعث موت کا شکار
پاکستان میں بھی اس بیماری کے اثرات انتہائی سنگین ،رواں سال 95ہزار بچوں کا علاج
اسلام آباد(نامہ نگار)چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے سال 2026 کے دوران پاکستان بھر میں اپنے ایمرجنسی رومز میں نمونیا سے متاثرہ 95 ہزار سے زائد بچوں کا علاج کیا ہے ، جبکہ نمونیا بدستور دنیا بھر میں بچوں کی اموات کی سب سے بڑی متعدی وجہ ہے ۔یونیسیف کی 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 43 سیکنڈ میں ایک بچہ نمونیا کے باعث موت کا شکار ہوجاتا ہے ، جبکہ پاکستان میں بھی اس بیماری کے اثرات انتہائی سنگین ہیں۔رواں سال عالمی یومِ نمونیا کا عنوان نمونیا پر قابو پانے کا ایک نیا دور ہے ، جو ویکسین، تشخیصی سہولیات اور علاج کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے ۔ عالمی یومِ نمونیا کے موقع پر اپنے پیغام میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے ان اموات کی روک تھام اور ہر بچے کے لیے بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments