پی ٹی اے کا فکسڈ لائن براڈبینڈ سروسز کے معیار کا سروے مکمل
براڈ بینڈ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی مقررہ معیارات کی روشنی میں جانچی گئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروسز کے معیار (کوالٹی آف سروس) کا جائزہ لینے کے لیے نیٹ ورک اور صارفین کی سطح پر سروے کیے ۔ سرویز کا مقصد براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والے اداروں (بی ایس پیز) کی کارکردگی کو مقررہ معیارات کی روشنی میں جانچنا اور صارفین کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروسز کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔نیٹ ورک کی سطح پر کیے گئے سرویز میں نیٹ ورک کی دستیابی، جٹر (Jitter)، نیٹ ورک لیٹنسی (Latency)، بینڈوتھ کے استعمال اور ڈیٹا کی ترسیل کی رفتار سمیت کارکردگی کے اہم اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ صارفین کی سطح پر کیے گئے سرویز میں براڈ بینڈ سروسز کی عملی کارکردگی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments