تمام اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کو مکمل طور پر کیش لیس کر دیا گیا

 تمام اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کو مکمل طور پر کیش لیس کر دیا گیا

ڈی سی کمپلیکس کے تمام دفاتر میں کیو آر کوڈز سسٹم نافذ ،جرمانہ نقدی وصول نہیں ہوگا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کو کیش لیس بنانے کا عزم، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کو مکمل طور پر کیش لیس کر دیا گیا، ڈی سی کمپلیکس کے تمام دفاتر میں کیو آر کوڈز سسٹم نافذ کر دیا گیا، جرمانہ کی ادائیگی کیش کی بجائے بذریعہ کیو آر کوڈ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے تمام دفاتر میں کیو آر کوڈز نصب و چسپاں کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق کیش لیس نظام کا مقصد شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا اور شفافیت یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...