پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1700لٹر ملاوٹی دودھ تلف
مندرہ جی ٹی روڈ ناکہ پر گاڑی میں لدھے دودھ کا ٹیسٹ ہوا ،مالک کو 50ہزار جرمانہ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، مندرہ جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران 1700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ راولپنڈی کے علاقہ مندرہ جی ٹی روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دودھ بردار گاڑی کو روکا۔ موقع پر لیکٹوسین کے ذریعے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا تو فیٹ پورا ہونے کے باوجود ایس این ایف (SNF) کی مقدار مقررہ معیار سے انتہائی کم پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی ،پنجاب فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گاڑی کے خلاف پچاس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments