شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،این سی سی آئی اے
اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد و راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب خان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی شکایات اور۔۔۔
مسائل براہ راست سنے گئے ۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے آن لائن فراڈ، ہراسانی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور دیگر سائبر جرائم سے متعلق اپنی درخواستیں پیش کیں جن کا موقع پر ہی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران کو شکایات کے بروقت ازالے ، شفاف تحقیقات اور موثر قانونی کارروائی کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔ شعیب خان نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا میرٹ پر حل این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments