گندھارا سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت موضوعاتی اجلاس
دنیا بھر سے آئے ممتاز بدھ مت راہبوں، اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) گندھارا سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت موضوعاتی اجلاس ہوئے ، جن میں دنیا بھر سے آئے ممتاز بدھ مت راہبوں، اعلیٰ سرکاری حکام اور ماہرین آثار قدیمہ و ثقافت نے شرکت کی۔ اجلاسوں میں پاکستان کے بدھ مت ورثے کے تحفظ، مقدس مقامات کی دیکھ بھال اور بدھ مت زائرین کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے ٹاسک فورس برائے گندھارا کے کوآرڈینیٹر عمران شوکت نے موضوعاتی اجلاسوں کا آغاز کرتے ہوئے ڈائیلاگ کے اہم مقاصد اور پاکستان کے تاریخی بدھ مت ورثے کو ثقافتی تحفظ، بین الاقوامی روابط اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پہلے اجلاس میں آثار قدیمہ کے تحفظ اور تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر غور کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ و عجائب گھر ڈاکٹر عبدالصمد اور پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک نے اپنے اپنے صوبوں میں بدھ مت کے تاریخی مقامات، جاری حفاظتی اقدامات اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments