قانون سازی کا بنیادی مقصد عوامی خدمت ،سیدال خان
قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی وفد سے ملاقات ،ملکی ترقی ،عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی سینیٹر ناصر بٹ، جہانزیب ناصر، راؤ امانت علی، قبائلی عمائدین، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں، قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو مثبت مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زورقائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس سینیٹر ناصر بٹ، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جہانزیب ناصر، راؤ امانت علی، پارلیمنٹیرینز، قبائلی عمائدین، صحافیوں، وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور میڈیا ٹیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال، قومی ترقی، عوامی مسائل، نوجوانوں اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر قانون سازی، پارلیمانی امور اور سرکاری ملازمین کی رہائش سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قانون سازی کا بنیادی مقصد عوامی ضروریات کو پورا کرنا اور عام شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو بھی ناگزیر قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments