منشیات فروشی، فحاشی اڈوں، جوئے کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنائینگے ،انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سی پی او
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او غیاث گل نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام، منشیات فروشی، فحاشی کے اڈوں اور جوئے کے خلاف موثر کریک ڈان کیا جائے گا، پولیس میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے جبکہ تھانوں میں شہریوں کے مسائل کا حل اور انہیں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے اور منشیات کے خلاف کھلی جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بہتر سروس ڈیلیوری پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ پولیسنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے میڈیا اور شہریوں کے تعاون کو اہمیت دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments