منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 3خواتین سمیت 6گرفتار
کارروائیاں پیرودھائی، نصیرآباد، جاتلی میں کی گئیں،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 8کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 3کلو 160گرام چرس برآمد کی۔ پیرودھائی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر کے ایک کلو 200گرام چرس قبضے میں لی۔ اسی طرح نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 700گرام، جاتلی پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 400گرام جبکہ ریس کورس پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 100گرام چرس برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments