حکم امتناعی ختم ، ہائر ایجوکیشن کا بھرتیاں فوری کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ عدالتی حکم امتناع ختم ہونے کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتیوں کا عمل فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ۔۔
صوبے بھر کے سرکاری کالجز میں 7 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے ، جبکہ منتخب امیدواروں کی پیر سے جوائننگ شروع کروا دی جائے گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق عدالتی کارروائی کے باعث عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ بھرتیوں کا عمل ستمبر میں مکمل ہونا تھا، تاہم عدالتی حکم امتناع کے باعث تقرریاں نہ ہو سکیں۔ اب سٹے ختم ہونے کے بعد بھرتیوں کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ابتدائی طور پر صوبے کے کالجز میں 8 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب 7 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کو پیر سے کالجز میں جوائننگ دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا مقصد صوبے کے سرکاری کالجز میں تدریسی عملے کی کمی پوری کرنا اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments