پاک چین فرینڈشپ ہسپتال میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا، تحائف تقسیم
بچوں کے ہسپتال میں قیام کو خوشگوار بنانا اوردرپیش ذہنی دبا ئومیں کمی لانا تھا
اسلام آباد (اے پی پی)پاک چین فرینڈشپ ہسپتال اسلام آباد (پی سی ایف ایچ آئی) میں بچوں کا عالمی دن منانے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی گئی اور ان میں تحائف تقسیم کرکے خوشیاں بانٹی گئیں۔ انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے زیر انتظام ہسپتال میں اس موقع پر ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر خضر پرویز اور فیکلٹی چیئرمین ڈاکٹر دانش نے شعبہ اطفال کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر سلمان اور ڈاکٹر پلوشہ کے ہمراہ بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کے ہسپتال میں قیام کو خوشگوار بنانا اور علاج معالجے کے دوران انہیں درپیش ذہنی دبا ئومیں کمی لانا تھا۔اس سرگرمی کے ذریعے بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہمدردانہ رویے اور معاون ماحول کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments