پاکستان نظریاتی پارٹی نے موجودہ تنظیمی باڈیز تحلیل کردیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے پارٹی کی تمام موجودہ تنظیمی باڈیز تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے۔۔
کہا ہے کہ پارٹی آئندہ قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور یونین کونسل کی سطح تک تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے گی، پاکستان نظریاتی پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت، شفاف انتخابی عمل اور میرٹ کی سیاست کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ سیاسی جماعتوں کو بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مقابلے میں میرٹ کی بنیاد پر سیاست کرنے اور عوام تک اپنا موثر پیغام پہنچانے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments