ڈاکوؤں سے مقابلے، بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 6پولیس اہلکاروں کو انعامات
راولپنڈی (این این آئی) سی پی او راولپنڈی سردار غیاث نے بہادری اور احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔۔۔
پیرودھائی کے علاقے میں خطرناک ڈاکوؤں سے مقابلوں کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوئے تھے ۔ سی پی او نے ہیڈ کانسٹیبل سرمد، کانسٹیبل غازی محمد علی، کانسٹیبل غازی اکرام حسین، کانسٹیبل کاشف مقصود، کانسٹیبل عابد علی اور کانسٹیبل محسن اختر کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments