راولاکوٹ بحران ،جماعت اسلامی آزادکشمیر کی اہم بیٹھک
اے پی سی بلانے کا فیصلہ ، فیکٹ فائنڈنگ اینڈ کنسیلیشن کمیشن بنانے کا مطالبہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی زیرِ صدارت راولاکوٹ بحران کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس مرکزِ جماعت اسلامی میں ہوا۔ اجلاس میں راولاکوٹ بحران کے حل کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر \'فیکٹ فائنڈنگ اینڈ کنسیلیشن کمیشن\' تشکیل دے تاکہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکل سکے ۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ سکول، کالجز، میڈیکل کالج اور پونچھ یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے طلبہ اور عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا حکومت اپنا مؤثر کردار ادا کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments