ٹریفک پولیس مری کے ٹریفک اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ وین پکڑ لی

ٹریفک پولیس مری کے ٹریفک اہلکار نے  چوری شدہ سوزوکی پک اپ وین پکڑ لی

مری (اے پی پی) ٹریفک پولیس مری کے مستعد ٹریفک اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ وین پکڑ لی۔

مری سٹی ٹریفک پولیس مری کے فرض شناس ٹریفک اہلکار محمد حفیظ، انچارج جھیکا گلی چوک، نے دورانِ معمول کی ڈیوٹی ایک سوزوکی پک اپ وین کو مشکوک نمبر پلیٹ کی بنیاد پر چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ گاڑی کی نمبر پلیٹ غیر نمونہ پائی گئی، جس پر ٹریفک اہلکار نے فوری طور پر گاڑی کے کاغذات اور دستاویزات طلب کیے، تاہم ڈرائیور گاڑی کے ضروری دستاویزات پیش نہ کر سکا۔ مزید جانچ پڑتال اور تصدیق کے دوران مذکورہ سوزوکی پک اپ وین چوری شدہ نکلی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...