تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8افراد زخمی، 2ملزمان گرفتار
واقعے میں ملوث گاڑی قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی کیلئے شہزاد ٹائون تھانے منتقل
اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس نے نیلور اور کھنہ پل کے درمیان شہزاد ٹائون تھانے کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8افراد کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی سی ٹی پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایس ایچ او شہزاد ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی گاڑی کی ٹکر سے 8افراد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث گاڑی بھی قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے شہزاد ٹائون تھانے منتقل کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments