عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کیلئے امید

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ مظلوم روہنگیا مسلمانوں کیلئے امید

فیصلہ مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کو جوابدہ بنانیکی جانب اہم پیش رفت ،حنیف جالندھری

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری نے عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے معاملے میں میانمار کو بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کیلئے امید کی کرن اور عالمی انصاف کی جدوجہد میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں نے کئی عشروں سے ظلم و ستم، قتل و غارت، جبری بے دخلی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کیا ہے ۔ ہزاروں انسانوں کا قتل اور لاکھوں مسلمانوں کو اپنے گھروں اور وطن سے بے دخل کیا جانا انسانی تاریخ کا المناک باب ہے ۔ عالمی عدالتِ انصاف کا یہ فیصلہ مظلوموں کی داد رسی اور ظالموں کو جواب دہ بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...