اساتذہ کے مسائل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے، کنٹرولر امتحانات

اساتذہ کے مسائل کیلئے ہر ممکن  اقدامات کر رہے، کنٹرولر امتحانات

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید گروپ ضلع راولپنڈی کے عہدیداران نے گزشتہ روز راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نئے کنٹرولر ڈاکٹر مبشر سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر یونین کے وفد نے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹیوں اور مارکنگ کے دوران درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خواتین اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں زیادہ سے زیادہ 15کلو میٹر کے دائرے میں لگائی جائیں اور زیادہ سٹاف والے سکولوں سے نگران عملہ تعینات کرنے کیلئے سی ای او ایجوکیشن و ڈی ای اوز سے مشاورت کی جائے۔ کنٹرولر نے یونین کی تمام تجاویز کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...