مردان،کمال زئی قومی جرگے کا شوریٰ اجلاس، مسائل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

مردان،کمال زئی قومی جرگے کا شوریٰ  اجلاس، مسائل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

مردان (نمائندہ دنیا ) کمال زئی قومی جرگے کا شوریٰ اجلاس سینیٹر حاجی دلاور خان خانخیل کی رہائش گاہ \'خان قلعہ\' میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان کپور خیل نے کی۔

 اجلاس میں مردان، ہوتی،مایار کے علاوہ بونیر سمیت مختلف علاقوں کے معززین نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں کمال زئی قوم کے مشران نے باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے ، ایک دوسرے کے کام آنے اور علاقائی مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...