مری ایکسپریس وے پر پھلگراں ٹول پلازہ کے قریب فری میڈیکل کیمپ آج لگایا جائیگا

مری ایکسپریس وے پر پھلگراں ٹول پلازہ  کے قریب فری میڈیکل کیمپ آج لگایا جائیگا

مری (نمائندہ دنیا) مری ایکسپریس وے پر پھلگراں ٹول پلازہ کے قریب آج سے 3روزہ مفت آنکھوں اور ذیابیطس سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مری ایکسپریس وے پر پی ایس وی چیک پوائنٹ پھلگراں ٹول پلازہ کے مقام پر دی ڈائیبیٹیز سینٹر کے زیرِ اہتمام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP)کے تعاون سے تین روزہ مفت آنکھوں اور ذیابیطس اسکریننگ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ راجہ عدیل شہزاد ایس پی موٹروے پولیس مری ایکسپریس کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کا مقصد ڈرائیورز، مسافروں اور عام شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا اور انہیں ذیابیطس جیسے مرض سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...