چار پولیس مقابلے، 4ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

چار پولیس مقابلے، 4ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کارروائیوں کے دوران مسروقہ گاڑی، 3موٹرسائیکلیں، منشیات اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین تھانوں کی حدود میں چار پولیس مقابلوں کے بعد 4خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران مسروقہ گاڑی، تین مسروقہ موٹرسائیکلیں، منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...