راولپنڈی ،غیر قانونی مقیم 11افغان باشندے گرفتار

راولپنڈی ،غیر قانونی مقیم 11افغان باشندے گرفتار

زیر حراست افراد میں 4مرد اور 7خواتین شامل ،ہولڈنگ سینٹر منتقل

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ چکلالہ پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین اور بچوں سمیت 11افغان باشندے حراست میں لے لیے گئے ،زیر حراست افراد میں 4مرد اور 7خواتین شامل ہیں،افغان باشندے رہائش سے متعلق قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں فاطمہ، بی بی ناز، آنا بی بی، عمر، نصراللہ، سعدیہ اور ذیشان ،عبدالودود اور عبدالقیوم سمیت دیگر افغان باشندے بھی زیر حراست، ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام زیر حراست افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...