بہارہ کہو، 20کلو آٹے کا تھیلا 3500میں بکنے لگا

بہارہ کہو، 20کلو آٹے کا تھیلا 3500میں بکنے لگا

مہنگائی کے ستائے عوام دووقت کی روٹی کیلئے مجبور، حکومت نوٹس لے، شہری

بہارہ کہو (شاکر ملک) اسلام آباد کے نواحی علاقے بہارہ کہو میں بھی آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل، عوام فاقوں پر مجبور، کوئی پوچھنے والا نہیں، 20کلو آٹے کا تھیلا 3400سے 3500روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ دی ہے۔ اب آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا عوام کے ساتھ ظلم کے برابر ہے۔ دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں کو فوری کنٹرول کیا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...