پولیس کا کریک ڈائون، تین منظم گروہوں کے 6ملزم گرفتار
لاکھوں روپے مالیت کے 5موٹر سائیکل، 5موبائل فون، 2کلاشنکوفیں، ایک پستول برآمد
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون کرتے ہوئے تین منظم گروہوں کے 6ملزمان گرفتار کرلئے ،قبضہ مافیا، موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 5موٹرسائیکل، 5موبائل فون، 2کلاشنکوفیں، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ نیلور، تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران زمینوں پر قبضے، موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث تین منظم گروہوں کے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 5موٹر سائیکل، 5موبائل فون، 2کلاشنکوفیں، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments