پاک جرمنی تجارتی ،اقتصادی تعلقات کا فروغ،اسلام آباد میں نشست
معروف کاروباری شخصیات کی شرکت ،سرمایہ کاری، کاروبار کی توسیع پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو جرمنی میں کاروباری مواقع سے آگاہ کرنے کیلئے اسلام آباد کلب میں کاروباری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام یورو ایشیا وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد ضیا نے کیا۔ تقریب میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور جرمنی میں سرمایہ کاری، کاروبار کی توسیع اور رہائشی سہولیات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ مہمان خصوصی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سردار طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرمنی یورپ کی بڑی معاشی طاقت اور عالمی کاروبار کا اہم مرکز ہے ، جہاں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ تقریب میں یورو ایشیا وینچرز کی جانب سے پیش کیے گئے سرمایہ کاری منصوبوں کے مطابق جرمنی میں سپر مارکیٹس اور ریٹیل پارکس، ہوٹلز و مہمان نوازی، رہائشی و کمرشل رئیل سٹیٹ، شمسی توانائی، لاجسٹکس اور گوداموں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments