پولی کلینک ،10سال میں مستقل ای ڈی تعینات نہ ہوسکا
وزارت صحت نے سمری بھجوائی تھی لیکن مطلوبہ قابلیت والا امیدوارنہیں ملا ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال 8دسمبر کو ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے
اسلام آباد (ایس ایم زمان ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ہسپتال 8دسمبر کو ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، وزارت قومی صحت نے گریڈ 20کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شہزاد منیر کو تین سال سے گریڈ 21 کی اسامی کا چارج دے رکھا ہے ، پولی کلینک ہسپتال میں گزشتہ دس سال سے کوئی مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات نہیں ہو سکا ہے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک گریڈ 21کی اسامی گزشتہ 10سال سے خالی ہے ، وزارت قومی صحت نے 10سال پہلے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو براہ راست گریڈ 21 کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کی تقرری کے سمری بھجوائی تھی تاہم مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ کے حامل امیدوار کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھرتی نہیں ہو سکی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments