مکہ دفاعی اجلاس کے موقع پر شہر کی خصوصی تزئین و آرائش
اہم عمارات، شاہراہوں کو برقی قمقموں،پھو لوں سے سجایا گیا، سکیورٹی کے موثر اقدامات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مکہ دفاعی معاہدہ کے غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے، ایم سی آئی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بیوٹیفکیشن، صفائی ستھرائی، دلکش برینڈنگ اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارات اور ریڈ زون کو رنگا رنگ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر اہم ترین شاہراہوں، انٹرچینجز اور پلوں پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے سہ ملکی قومی پرچم نصب جبکہ خیر مقدمی بینرز سمیت دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل سٹیمرز اور سکرینز پر پیغامات بھی آویزاں کیے گئے۔ شہر کی اہم ترین شاہراہوں، گرین بیلٹس اور انٹرچینجز کے لوپس پر ہارٹیکلچر اور موسم سرما کی مناسبت سے پھول بھی لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفود کی آمد و رفت کے راستوں پر ٹریفک کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments