تیل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی قبول نہیں، پٹرولیم ڈیلرز مردان

تیل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی قبول نہیں، پٹرولیم ڈیلرز مردان

کمیشن 8فیصد کیاجائے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو پٹرول پمپ بند کر دینگے، سلیم خان

مردان (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے وائس چیئرمین سلیم خان نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا نظام قبول نہیں، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپ بند کر دینگے۔ سلیم خان نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر اخراجات کے پیش نظر کمیشن کو فوری طور پر 8فیصد کیا جائے۔ قیمتوں میں اضافے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اگلی سپلائی کے حصول کیلئے اپنی جیب سے اضافی رقم ڈالنی پڑتی ہے جبکہ قیمتوں میں مسلسل کمی کی صورت میں سرمایہ تیزی سے سکڑتا ہے، جب نرخ بڑھنے کا امکان ہو تو آئل کمپنیاں سپلائی روک لیتی ہیں، جبکہ نرخ کم ہونے پر زبردستی اوسط کوٹہ اٹھانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ اگر 15روز میں مطالبات نہ مانے گئے تو تمام پٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...